جگتیال: /2021-2مارچ ( آزاد نامہ نگآر محمد ضیاالدین عقیل )انڈیگو اےر لائنزکے ایک مسافر بردار طیارے کو ایمرجنسی میڈیکل لینڈنگ کے طور پر کراچی ہوائی اڈے پر اتارا گیا۔ 67 سالہ مسافر تاہم جہاز میں ہی انتقال کرچکے تھے۔شارجہ سے ہندوستانی شہر لکھنو ¿ جانے والے پرائیوٹ انڈیگو ایئرلائن کے ایک طیارے پر سوار ایک مسافر کی منگل کوعلی الصبح طبیعت خراب ہونے پر جہاز کو ہنگامی طورپر کراچی ہوائی اڈے پر اتارا گیا۔ لیکن 67 سالہ مسافر ہنگامی طبی امداد دیے جانے سے قبل ہی جہاز پر انتقال کرچکے تھے۔ادھر دہلی میں انڈیگو کے عہدیداروں نے بتایا کہ جہاز اب لکھنو ¿ پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے 67 سالہ مسافر حبیب الرحمان کی موت پر ان کے رشتہ داروں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔پاکستان سول ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق انڈیگو ایئرلائن کی فلائٹ نمبر آئی جی او 1412 کے کپتان نے ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کرکے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جہاز کو کراچی ایئر پورٹ پر اتارنے کی اجازت مانگی۔ سول ایوی ایشن کے حکام نے انہیں طیارہ اتارنے کی اجازت دے دی جس کے بعد طیارہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر صبح ساڑھے پانچ بجے لینڈ ہوا۔ پاکستانی سول ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق طبی امداد دیے جانے سے پہلے ہی حبیب الرحمان انتقال کرچکے تھے۔ پاکستانی میڈیکل ٹیم کا کہنا تھا کہ مسافر کی موت دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی۔ڈاکٹر کی جانب سے مسافر کی موت کی تصدیق اور دستاویزی اور دیگر ضروری اقدامات کے بعد طیارہ صبح ساڑھے آٹھ بجے کراچی سے بھارتی شہر احمد آباد کے لیے روانہ ہوا۔idepetend report jagtiyal md ziauddin aqeel